ڈھاکا(نیوز ایجنسیز ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق بھارتی کرکٹر سریدھرن سری رام کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے ۔ وہ اس فارمیٹ کے ورلڈکپ تک خدمات انجام دیں گے۔46 سالہ سری رام 2016 سے آسٹریلین ٹیم کے ساتھ وابستہ تھے ۔وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کوچنگ اسٹاف میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ وہ اتوار کو ڈھاکا پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔