کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے کم از کم دو کھلاڑیوں نے امارات کرکٹ لیگ کی این او سی کے لئے پی سی بی سے رابطہ کیا ہوا ہے ابھی تک پی سی بی نے کسی کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔دوسری جانب ان خدشات کا خاتمہ ہوگیا کہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ نہیں کھیلیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر نے سڈنی تھنڈر کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔ڈیوڈ وارنر 2013 کے بعد پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیلیں گےان کا کہنا ہے کہ میں نوجوان نسل کے لئے مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔مجھے اندازہ ہے کہ میرے کھیلنے سے کرکٹ آسٹریلیا اور مستقبل کی نسل کو فائدہ ہوگا ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں تقریباً اپنے کیرئیر کے اختتام کی جانب ہوں مجھے نہیں پتہ ابھی میں مزید کتنا کھیل سکتا ہوں۔انٹرنیشنل کرکٹ سے متصادم ہونے کی وجہ سے میں بی بی ایل نہیں کھیل سکا تھا۔