• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا

پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا گیس لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں گھریلوصارفین متاثر ہونے لگے وہی کمرشل صارفین بھی شدید پریشانی سے دو چار ہے جبکہ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اور کاروباری حضرات مہنگی ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے علاقوں دانش آبادد،تاج آباد،دلہ زاک روڈ اور اندرون شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کے لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری ایل پی جی کے استعمال پر مجبور ہے جبکہ بیشتر شہری باہر سے کھانا خریدنے لگے دوسری جانب متعلقہ علاقوں کے نانبائی اور ریسٹورنٹس والے بھی گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہونے لگے انکا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی استعمال کرنے لگے جسکی وجہ سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں شہریوں نے گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید