کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد حسنین کو ان فٹ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد حسنین کی پہلی بار پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے کی بازگشت تھی لیکن ٹیم انتظامیہ نے محمد حسنین کو ترجیح دی جبکہ سلیکٹر نے ایک بار پھر نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ کو نظر انداز کیا۔ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں 27اگست سے 11ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ محمد حسنین اب تک 18ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 17 وکٹیں لے چکے ہیں۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔