اسلام آباد( محمد صالح ظافر) پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے تاجروں کو تجارتی مارکیٹوں میں دسترس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے مطابق اس وقت دنیا توانائی اور دیگر اشیا کے بحران کا شکار ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی طور پر معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس وجہ سے وقت کی ضرورت ہے کہ تجارتی اشیا کی ترسیل کے لئے ہمسایہ ممالک کو راہداری کی دسترس دی جائے ۔ اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایرانی مصنوعات کی نمائش کل (بدھ کو ) انعقاد کیا ہے۔ یہ نمائش پاک چائینہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں کی جائے گی جو کہ جمعہ تک جاری رہے گی۔