اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے سے متعلق نیب ریفرنس کے نامزد ملزم و وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ،اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت دس دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض منظور کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی ہے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندو کیل اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سوموار کے روز ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔