سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) بھوک افلاس اور زندگی سے تنگ برسات کے ستائے ھوئے بارش کے متاثرین جن میں خواتین کی بھی بڑی تعدادشامل تھی نے مقامی ویئر ہاؤس پر دھاوا بول دیا متاثرین خواتین کے مطابق ویئر ہاؤس میںموجود راشن، ٹینٹ، مچھردانیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے لئے وہ کب سے انتظار کر رہے ہیں تاہم انتظامیہ نے ہم متاثرین کو امدادی سامان نہیں دیا تو متاثرین خواتین اور مرد حضرات مشتعل ہوگئے اور سب کے سب ویئر ہاؤس میں داخل ہوگئے اور ویئر ہاؤس کے پاس کھڑے ہوے راشن سے بھرے ایک ٹرک پر بھی دھاوا بول دیا جس کے ہاتھ جتنا راشن لگا وہ لےگیا اور جنکو نہیں ملا وہ افسران کو کوستے رہے۔ اس دوران متاثرین اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی اورجھڑپیں بھی ہوتی رہیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 4خواتین شدید زخمی ۔