• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ نہیں، انتظامیہ الرٹ رہے: کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب بارے ایمرجنسی پلان مرتب کرکیا۔اس سلسلے میں ڈویژنل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں الرٹ رہے۔دریا میں پانی کی سطح کو جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ تمام مشینری فعال، پرائیوٹ وینڈر سے فعال مشینری کی لسٹ لیں۔ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال میں کسی بھی کارروائی کیلئے محکمہ انہار کیساتھ رابطہ رکھے۔ڈپٹی کمشنرز بیٹ کے علاقوں، بندوں کا ازخود دوبارہ دورہ کریں۔سیلابی علاقوں میں انسانی،حیوانی انخلا بارے حکمت عملی مرتب کی جاچکی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ادویات اور ویکسین کا وافر سٹاک موجود رکھا جائے۔فلڈ ریلیف کیمپ، ویٹنری کیمپس کے مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں فلڈ کنٹرول روم قائم کئے جائیں۔
ملتان سے مزید