• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی نے اپیل ہی نہیں کی توسزا ختم کیسے ہوسکتی ہے؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نیب کیس میں سزا اور نااہلیت ختم کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر قومی احتساب بیورو کی اپیل کی سماعت کے دوران نیب سے آئندہ سماعت پر کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شرمیلا فاروقی نے جب سزا کیخلاف اپیل ہی نہیں دائرکی تھی تو سزاختم کیسے ہوسکتی ہے؟،زیادہ سے زیادہ یہ رعایت ہوسکتی ہے نااہلی کی مدت سزا کے ساتھ شروع ہوجائے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو اسپیشل پراسکیوٹرنیب نے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت سے 2001 میں شرمیلا فاورقی کو پانچ سال قید اور21 سال نااہلی کی سزا ہوئی تھی ۔
ملک بھر سے سے مزید