• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری، عمران خان کے جملے بھی حکم نامے کا حصہ

اسلام آباد (جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا ’اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں‘،انہوں نے مزید کہا تھا ’آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے‘۔عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔‏اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ایچ او بنی گالہ کو عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ‏ جج کو دھمکی دینےکا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اورساکھ کو مجروح کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید