کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان جاری رسہ کشی کے درمیان یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ انڈیا تقریباً تین ارب ڈالر میں امریکہ سے 30 ایم کیو نائن بی پریڈیٹر مسلح ڈرون خریدنے جا رہا ہے۔ ایم کیو نائن بی ڈرون 35 گھنٹے سے زیادہ تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ چار ہیل فائر میزائل اور تقریباً 450 کلوگرام گولہ بارود لے جا سکتے ہیں۔ ایم کیو نائن بی اسی ‘ایم کیو نائن ریپر‘ ڈرون کی ایک قسم ہے جسے 31 جولائی کو کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ہلاک کرنے والے میزائل داغنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔