• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ہری پور میں متنازع خطاب پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

اسلام آباد (صالح ظافر)عمران خان کے ہری پور میں متنازع خطاب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے بدھ کے روز ہری پور میں اپنے عوامی اجتماع میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جہاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو یہ کہتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا کہ شہباز شریف بھیک مانگنے قطر چلے گئے۔ وزیر اعظم کے قطر کے پہلے دورے کے کامیاب اختتام نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو ناراض کر دیا ہے کیونکہ شہباز شریف نے قطر کے حکمرانوں کے ساتھ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے مفاہمت پیدا کی۔ سوشل میڈیا پر ملک بھر سے جو تنقید سامنے آرہی ہے اس میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ عسکری قیادت وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہے۔ یہ پی ٹی آئی کی معزول حکومت کے دوران بھی ملک کی معیشت کو بڑے پیمانے پر بچانے میں غیر معمولی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اضافی تنقید قومی مفاد کے خلاف عمران خان کے غیر اخلاقی اور بے مثال رویے کے بارے میں ہے جنہوں نے ملک کے وزیر اعظم کے بارے میں بدتمیزی کا سہارا لیا جب وہ غیر ملکی دورے پر ہیں جہاں وہ کسی سیاسی تقسیم پر نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید