لندن(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب وزیراعظم شہباز شریف کے متعلق بیانات غلط اور بےبنیاد ہیں ،امید ہےشہباز شریف ملک کوعمران خان کےپیداکردہ بحران سے نکالیں گے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں شہباز شریف کی انتھک کاوشیں ثمر آور ثابت ہونگی ۔