ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں بہاولپور بائی پاس پر دلبہار شیریں بیکرز پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، 500 کلو گرام حشرات زدہ گلوکوز تلف کردیا گیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکیے، تفصیلات کے مطابق بہاولپور روڈ پر واقع بیکری کی چیکنگ کے دوران گلوکوز میں مکڑیاں اور انسانی بال پائے گئے۔ شوگر سیرپ میں مردہ حشرات، آلودہ مشینری کا استعمال کیا جارہا تھا۔ گندے اور بدبودار فریزر میں خوراک کی سٹوریج کی جارہی تھی جس پر بھاری جرمانہ عائدکیا گیا۔ اس کے علاوہ کبیروالا میں ملک کولیکشن سنٹر کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے، وہاڑی اور لودھراں میں 2 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں کھلا رنگ استعمال کرنے اور حشرات کی بھرمار پر جرمانے کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین کو نظر انداز کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔