اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کراچی اور کوئٹہ میں 2 اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا، ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔