اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف کو یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان نے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ یہ شہباز شریف کا یو اے ای کا دوسرا دورہ ہوگا لیکن بحیثیت وزیراعظم پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، دورے کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والا دورہ ثمرات کا حامل ثابت ہوگا۔ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا۔ اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آ رہا ہے جس میں معاشی اور تجارتی تعاون پر بھی بات کی جائے گی۔ اماراتی سفیر عبید الزابی وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل مشاورت کیلئے ابو ظہبی جائیں گے۔