گجرات(نمائندہ جنگ)پولیس تھانہ کوہسار اسلام آباد نے مسلم لیگ ق کنجاہ کے رہنما شیخ شہکاز اسلم کو 25مئی کے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے دھرنا میں شرکت کرنے پر مقدمہ درج کر کے ان کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا،شیخ شہکاز اسلم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں عدلیہ کا گھراؤ کرنے،سرکاری افسران کر دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کروایا تھا ۔