پشاور (نامہ نگار )صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے ہفتے کے روز سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ اضلاع چارسدہ،نوشہرہ ،ملاکنڈ،پشاور،سوات،ڈی آئی خان ، پشاور،ٹانک ،کوہستان لوئر،اور دیراپر کو مزید امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔ بھیجے جانیوالے امدادی سامان میں2700ٹینٹس،2700میٹرس،1000 پلاسٹک میٹس،2000ہاجین کیٹس،1700جیری کینز،700بالٹیاں،1300کوئلٹس،2700 تار پولین شیٹس،1400مچھر دانیاں،300گیس سلنڈر سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ صوبے میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں ختم کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔پی ڈی ایم اے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہی ہے۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا خان کی ہدایات کی روشنی مختلف صوبائی محکموں پر مشتمل پی ڈی ایم اے آفس پشاور میں فلڈ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا یہ فلڈ کنٹرول روم سیلاب سے متعلق بروقت اور درست معلومات اکٹھا اور فراہم کرےگا صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق فلڈ کنٹرول روم متاثرین کو بروقت امداد کی ترسیل کی نگرانی کرے گا اور ریسکیو آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے گا، صوبے میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں ختم کر دی گئی اور ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے پی ڈی ایم اے صورتحال کو مسلسل مونٹر کررہی ہے۔ سیلاب سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے فلڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ محکموں کو سیلاب سے متعلق اقدامات اور ہدایت جاری کیے.عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فلڈ کنٹرول روم کو1700 پر دیں سکتے ہیں۔