پشاور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بدترین سیلاب اور ہولناک تباہ کاریوں کے پیش نظر آج پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے، پی ٹی آئی نے پشاور ضمنی انتخابات کی تیاریوں کی مناسبت سے آج بروز اتوار پشاور کے رنگ روڈ پر جلسہ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جس کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں تاہم خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب کے باعث عمران خان نے پشاور میں پارٹی جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کردی ہے، تحریک انصاف پشاور سٹی کے صدر عرفان سلیم کے مطابق جلسہ کے مقام پر متاثرین سیلاب کیلئے امداد ی کیمپ لگایا جائے گا۔