• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولنگ پولیس ملتان کی کارکردگی پنجاب میں نمایاں رہی،ایس پی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس میڈم ہما نصیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2022 میں پنجاب ہائی وے پیٹرول ریجن ملتان کی کارکردگی پنجاب کے باقی تمام ریجن سے نمایاں رہی ہے۔مختلف نوعیت کے 606 مقدمات درج رجسٹرڈ، سینکڑوں ملزمان پابند سلاسل اورمقدمات درج ہوئے شراب و منشیات فروشوں کے خلاف 59 مقدمات درج کرکے 692 لیٹر شراب اور 4580 گرام چرس کے ساتھ ہروین 1000گرام برآمد کی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 21 مقدمات درج کر کے 04 کلاشنکوف ، گن01 ،پسٹل 14، 187 گولیاں برآمد کی ۔ہائی ویز پر سفر کرنے والے 676 افراد کو مختلف نوعیت کی ہیلپ فراہم کی،09 کس اشتہاری جس میں بی کٹگیری کے 23مجرمان گرفتار کیے تیز رفتاری اورغفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 385 مقدمات درج کیے گئے مال مسروقہ میں موٹر سائیکل، 06 چوری شدہ جنکی مالیت 395000 برآمد کیے اور 139 ناجائز تجاوزات ہٹائیں گئی جبکہ 19 عدد گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔
ملتان سے مزید