اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ملک بھر میں بدترین سیلاب اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم ، مخیر حضرات اور اپنی پارٹی قیادت و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ تمام ذاتی اور سیاسی مصروفیات ایک طرف رکھ کر تمام توانائیاں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وقف کی جائیں.
یہ وقت سیاست کا نہیں، پریشان حال لوگ آپکی مدد کے منتظر ہیں، پارٹی کارکن متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ لگائیں، متاثرین کی امداد پر شہباز شریف اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد نواز شریف نے کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے جانی، مالی اور املاک کے نقصان کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان ہوا ہے۔