• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ کا 3 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان، چینی صدر کی سیلاب متاثرین سے یکجہتی

کراچی،نئی دہلی ،بیجنگ ( جنگ نیوز، خبر ایجنسیاں) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا، بیجنگ کی جانب سے پاکستان کو 3لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام خیر سگالی کا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا، مجھے یقین ہے پاکستان کی حکومت اور عوام مشترکہ کوششوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پا لیں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہیکہ چین پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دیگا۔

اہم خبریں سے مزید