اسلام آباد (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شوکت ترین آڈیو لیک گفتگو میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط بات نہیں ، عدالتی حکم کے بغیر گفتگو ٹیپ کرنا غیر قانونی اور سراسر مجرمانہ فعل ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ شوکت ترین اور صوبائی وزیر خزانہ کی آڈیو کال لیک کر دی گئی ، ہم نے عوامی سطح پر ان شرائط کی مخالفت کی ہے جن پر امپورٹڈ حکومت قرض لے رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ مخصوص صحافی جو ڈان کے سابق ملازم رہے اب سازشیوں کے پے رول پر ہیں۔ گوئبلز طرز کے سازشی عمران خان اور تحریک انصاف کا خون چاہتے ہیں کیونکہ ان جیسوں کو ہم سے کوئی سہولت میسر نہیں آ رہی۔