کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرنے سے متعلق سابق رکن سندھ اسمبلی نثار احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی۔ درخواست پر آج (منگل) سماعت ہوگی۔ ہائی کورٹ میں بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرنے سے متعلق سابق رکن سندھ اسمبلی نثار احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی۔ درخواست پر سماعت آج بروز منگل ہوگی۔ دائر درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت اطلاعات، پیمرا فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔ بانی ایم کیو ایم ایک فلاحی تنظیم بھی چلاتے تھے۔ فلاحی تنظیم لاکھوں بیواؤں، یتیموں، غریبوں کی مدد کرتی تھی۔ بانی ایم کیو ایم پر پابندی آئین کے آرٹیکل 4،17،19،25 کی خلاف ورزی ہے۔ پابندی ختم کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابط کیا مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ بانی ایم کیو ایم کو ملک سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں کی اجازات دی جائے۔ بانی ایم کیو ایم پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔