اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کا عمل ملک سے بغاوت، عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے،پہلے آئی ایم ایف ڈیل کی، پھر وزارت عظمیٰ بچانے کیلئے ملک کو دیوالیہ،اب معاشی بیل آؤٹ کو سبوتاژ کر رہے ہیں ،سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچادی ہے 1500سے زائد جاں بحق ، تین کروڑ 30لاکھ سے زائد انسان متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ متاثر ہوئے، متاثرہ افراد نے اپنی تمام مال و متاع کو گنوادیا، ہر پاکستانی کو مصیبت کے شکار ہم وطن کے لئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لانا چاہئے۔