پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف ) محمد عمران خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے یونیورسٹی کیمپس میں اقلیتی برادری کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں ذیلی محکموں کے افسران ،ریونیو سٹاف ،عوامی نمائندگان ، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی عوام کی سہولت او ر معلومات کیلئے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کروائے گئے تھے اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایاکہ کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات واپڈا کے بارے میں تھیں ، رہائشیوں نے زائد بلوں کے بارے میں شکایات کیں اور کہاکہ علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بہت زیادہ ہے اس لیے بلوں میں زائد رقم کو ختم کیاجائے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیاجائے اور علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اور اس لیے سوئی گیس کا پریشر بڑھایاجائے اور گرجا گھروں میں سولر پینل لگائے جائیں اورمسیحی برادری کے لیے نوکریوں کا بندوبست کیا جائے اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریلیف) سے کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے انکو تحریری درخواستیں دیں جس پر انہوں نے موقع پر ہدایات جار ی کیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف ) محمد عمران نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوا م کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہے ، اور عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ر یلیف ) نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ انکی د رخواستیں اور شکایات پر کارروائی کے بارے میں بعد انکو ضرور آگاہ کریں۔