پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے بازاروں میں تجازوات کی بھرمار متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہر کے مصروف ترین گھنٹہ گھر سے تھصیل تک جبکہ مینابازار ، شاہین بازار کریم پورہ اورفرودس بازار کے انڈر پاس کے قریب تجاوزات نے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے تجازات کے باعث پیدل چلنا محال ہو چکا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس سلسلے میں چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے۔ انڈر پاس کے قریب مختلف ریڑیاں لگائی گئی ہے جبکہ رہی سہی کسر دکاندار پوری کررہے ہیں، اس کے علاوہ موٹر سائکلیں بھی کھڑی رہتی ہیں جس سے پیدل راستہ مکمل بلاک ہوا ہے اور شہریوں کو چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہتا ہے جس سے نہ صرف شہری پریشانی سے دو چار ہے جبکہ تاجر برادری بھی اذیت میں مبتلا ہے، شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک اور ڈی سی پشاور سمیت ضلعی انتظامیہ سے ان مافیاں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے پشاور شہر کو پھولوں کا شہر قرار دیاجائے۔