کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب میں سیاسی مفادات کو ترجیح دے کراپنوں کو نوازنے کے لئیے اداروں سے کام لینا انتہائی شرمناک ہے، بارش اور سیلاب متاثرین اپنی املاک اور گھروں کو چھوڑ کر جان بچانے کے لئے سڑکوں پر بے یارومددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔