گوادر(جنگ نیوز)ایران کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کےلئے8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پاک ایران سرحد گبد 250 بارڈر پہنچ گیا، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادرنے وصول کیا‘ سامان میں ایک ہزار ٹینٹ‘ 4ہزار کمبل اور 2ہزار مچھر دانیاں شامل ہیں،جہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر ذاکر علی بلوچ نے ایران کے ریڈ کراس ہلال احمر کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان وصول کیا جس میں میں ایک ہزار ٹینٹ، چار ہزار کمبل اور دو ہزار مچھر دانی شامل تھے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کراس سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بروقت تعاون کرنے پر ہم ایران کے شکر گزار ہیں کہ ایران ہنگامی بنیادوں پر سیلاب زدگان کے بحالی کےلئے پاکستان کو امدادی سامان کی کھیپ فراہم کر رہا ہے ۔