پشاور( وقائع نگار)پشاور پریس کلب میں حمزہ فائونڈیشن ویلفیئرہسپتال کی جانب سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے عطیات خون جمع کرنے کیلئے کیمپ لگایا گیاجس میں صحافیوں نے خون کے عطیات دیئے، ادارے کے بانی اعجازعلی خان کے مطابق تھیلیسیمیاکے مریضوں کو 10سے 15دنوں کے درمیان خون کی اشدضرورت پڑتی ہے تاہم مختلف صوبوں خصوصا خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب صورتحال کیوجہ سے بلڈ ڈونیشن میں کمی آئی ہے جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے لہذا پشاور پریس کلب کی مدد سے 48صحافیوں ودیگرصحت مند افرادنے خون کے عطیات دیئے تاکہ تھیلیسمیا، ہیموفیلیاو کینسر سے متاثرہ مریضوں کی زندگی بچائی جاسکے۔چیئرمین اعجازخان نے بتایا کہ تھیلسیمیاسے متاثرہ بچوں کی زندگی بچانے میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے اورحمزہ فائونڈیشن اس تعاون پر پریس کلب صدرریاض خان ،یونین صدرناصرحسین سمیت تمام عہدیداروں اور صحافیوں کے تعاون کو سراہتی ہے اور کہاکہ زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے۔