ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ضلع ملتان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے، 22 ارب روپے کی لاگت سے 50 سے زائد سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری، تعمیراتی منصوبوں میں فلائی اوورز اور شاہراہوں کے ایک درجن سے زائد میگا پراجیکٹس شامل ہیں، ایکسیئن ہائی وے غلام نبی نے اس بارے محمکہ تعلقات عامہ ملتان کے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ1ارب روپے کی لاگت سے سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ سے دریائے چناب تک دورویہ شاہراہ کی تعمیرجاری ہے، شیر شاہ سے نشتر ٹو شجاع آباد روڈ تک شجاع آباد کینال کے ساتھ 56 کروڑ روپے کی لاگت سے کیرج وے تعمیر کی جارہی ہے، مظفر آباد میں نادر آباد فلائی اوور کی تعمیر پر2 ارب80 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں، کھاد فیکٹری سے متی تل کی جانب ضلع ملتان کی آخری حدود تک21 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے، تغلق ٹاون فلائی اوور کی تعمیر پر1 ارب20 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں، غلام نبی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہی کی ہدایت پر شجاع آباد سے جلال پور پیروالا تک کیرج وے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس میگا پراجیکٹ پر2 ارب50 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔