• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی ٹینس پلیئر مارتا کا بیلاروسی حریف وکٹوریا کیساتھ مصافحے سے انکار

نیویارک (جنگ نیوز) یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک نے یو ایس اوپن کے میچ میں بیلا روسی حریف وکٹوریا آزارینکا سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ پہلے ہی اپنے اس عمل کے بارے میں وکٹوریا آزارینکا کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتا دیا تھا۔ دوسری جانب بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ عمل حیران کن نہیں تھا۔ یاد رہے بیلاروس یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کا حمایتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید