• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور پارا چنار میں بلڈ کیمپس لگائے گئے

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن ہیماٹالوجی سروسز کے زیر اہتمام گلوبل بلڈ ہیروز کے تعاون سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور سنٹر اور پارا چنار میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے جس میں عوام اور خصوصاً طلبہ نے خون کے عطایات دیئے، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان اور گلوبل بلڈ ہیروز کے نمائندے عابد کاظمی اور سدرہ بتول بھی موجود تھیں جنہوں نے بلڈ ڈونرز کو خون عطیہ کرنے سے متعلق آگاہی دی اور ان کے مختلف سوالوں کے جواب بھی دیئے، علاوہ ازیں بلڈ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی بلڈ کولیکشن ٹیم میں پی آر او نصر اللہ، محمد الیاس، محمد عثمان، منظور احمد اور غزنوی شامل تھے، اس موقع پر ڈاکٹر فخر زمان کا کہنا تھا کہ پشاور اور پارا چنار میں گلوبل ورلڈ ڈونیشن ڈرائیو کے تحت لگائے گئے، یہ کیمپ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں ایک ہی روز لگائے گئے، انہوں نے تھیلی سیمیا، ہیمو فیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان عطیات خون کی بدولت ہی امراض خون میں مبتلا بچوں کی سانسیں چل رہی ہیں، عوام عطیات خون میں تعاون کرتے رہیں تو ان بچوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
پشاور سے مزید