راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آر ڈی اے کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی واک کی گئی اور مری روڈ پر ڈینگی آگاہی اور روک تھام سے متعلق بیداری شعور اور ہائوس کیپنگ کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں کو صفائی کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھروں میں کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں‘ بالخصوص گملوں اور واٹر کولرز پر نظر رکھیں اور مچھر مار سپرے کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔ دفاتر کی چھتوں اور دیگر حصوں میں کھڑا پانی ڈینگی کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ واک میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آصف محمود جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس خواجہ ارشد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن افتخار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول عاطف محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی دائود خالد اور دیگر افسران شریک تھے۔