• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، نواز تگڑے محب وطن آرمی چیف سے ڈرتے ہیں، عمران خان

فیصل آباد(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آئے گا ‘نواز شریف اورآصف زرداری الیکشن سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ یہ نومبر میں اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں‘ان کی پوری کوشش ہے کہ اپنا آرمی چیف لائیںجو ان کے حق میں بہتر ہو‘ یہ ڈرتے ہیں کہ تگڑااورمحب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے پوچھے گاکیوں کہ انہوں نے پیسہ چوری کیا ہوا ہے۔

امپورٹڈحکومت نے چارماہ میں ملک کا بیڑا غرق کردیا‘قوم چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں سے جواب مانگ رہی ہے‘چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں نے غداری کی‘قوم کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے۔

موسمیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری ضروری ہے‘ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ڈیمز بنانے ہوں گے‘ ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا‘ اگلے اتوارکو ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل کروں گا۔

 اتوارکو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے 4 ماہ کے دوران ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے.

 آج بجلی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں‘ہم نے پٹرول کی قیمت کم رکھی، عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا‘آج مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے

 آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی اور پاکستان کے معاشی حالات کی بہت بڑی وجہ حکومتی کرپشن ہے۔

اہم خبریں سے مزید