• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی خان روڈ پر دو گروپوں میں سواریاں بٹھانے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ڈرائیور کا نام رضوان اور عمر 35سال تھی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ تھانہ جاتلی کو سجاد احمد نے بتایا کہ خالہ زاد بھائی محمد اعزاز موٹر سائیکل پر چھینہ سٹاپ سے چکری وکیلاں کی طرف جا رہا تھا کہ ویگن بی 7124جسے حاجی ارشد چلا رہا تھا کیساتھ ٹکرا گیا جس سے محمد اعزاز موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ ایچ ایم سی روڈ پر احاطہ برج کے قریب ایک شخص تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو عملہ نے ڈیڈ باڈی تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کردی۔