اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے گھر آمد، ان کے والد سید محمد محسن کرمانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ،ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ،مریم نواز گزشتہ روز نے جگنو محسن کے گھر3گھنٹے قیام کیا اس موقع پر سینئر تجزیہ نگار سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے،مریم نواز نے ضلع اوکاڑہ کی سیاسی صورتحال بالخصوص جگنو محسن کے حلقہ انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی جگنو محسن نے بتایا کہ عوام مہنگائی کی حالیہ لہر میں پس کر بے بس ہو گئے ہیں سب کیا۔