• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادقتل، قیدی چل بسا

راولپنڈی، ٹیکسلا (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ )راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چار افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ چکری کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 55سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا،ایس ایچ اوچکری سب انسپکٹر ظفراقبال نے بتایاکہ میال میں دیرینہ دشمنی پر افتخاروغیرہ نے فائرنگ کرکے بشیر ولدفضل داد کو قتل کردیا ،انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں مقتول کابھائی اوربھتیجا بھی قتل ہوچکاہے ۔ تھانہ رتہ امرال کو محمد عرفان نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر 2نامعلوم افراد آئے جنہوں نے پیڑول ڈالوایا اور رقم نہ دی جس پر انکی بھائی سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی ۔ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے پسٹل سے سیدھے فائر میرے بھائی 42سالہ محمداشفاق پر کئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو جاں بحق ہو گیا۔تھانہ ٹیکسلاکو محمدقربان نے بتایاکہ میں ،محمدمہربان ،محمدرضوان ،وقاص علی اورمیرابیٹا دانش علی عمر 22سال مقدمہ قتل کی پیشی پر ٹیکسلاکچہری آئے تھے جہاں سے فارغ ہوکر دن پونے دس بجے گاڑی کے انتظارمیں لاری اڈاٹیکسلا کھڑے تھے کہ اسی اثنامیں بابر ، اورندیم موٹرسائیکل پرآئے ۔بابر نے موٹرسائیکل سے نیچے اترکر فائر دانش علی پر کئے جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا ۔ ادھر تھانہ گنج منڈی کے سب انسپکٹرمنظرعباس نے بتایاکہ کوٹلی ستیاں کارہائشی 37سالہ مراتب حسین انتقال کرگیا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اس کی میت ورثاکے حوالے کردی گئی ۔