• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کے 7سینئرکلرکوں کی اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے 7سینئرکلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی دیدی گئی۔ محکمہ پولیس راولپنڈی ریجن سے تعلق رکھنے والے سات سینئر کلرکوں میں سی پی او آفس راولپنڈی میں تعینات ساجدمحمود،عبدالحمید اورامجدجاوید،آرپی او آفس کے جمیل اختر ،سپیشل برانچ کے شیخ عامر ،چکوال کے انوارالحق اورجہلم کے گل تاج شامل ہیں ۔ترقی پانے والے ساتوں ملازمین سے ان کی آئندہ تعیناتی کے لئے تین تین آپشنزمانگے گئے ہیں ۔ادھرراولپنڈی ریجن کے جونئیرکلرکوں کوسینئر کلرک اورنائب قاصد کو جونئیرکلرک کے عہدے پرترقی دینے کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کااجلاس آج 7ستمبر کو آرپی او آفس راولپنڈی میں ہوگاجس میں آٹھ ملازمین کے کیسزپرغورکیاجائے گا،ان میں راولپنڈی کے جونئیرکلرکس اورنگزیب اقبال ،مزمل حسین ،آصف نذیر،قیصرمحمود،اٹک کے جنیدمصطفیٰ ،جہلم کے کامران شہزاد،سٹی ٹریفک آفس راولپنڈی کے جونئیرکلر ک عمران نصیر اورآرپی او آفس راولپنڈی کے نائب قاصد ندیم شہزادشامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید