• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حکومت و عوام ہر مشکل گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ ہیں، ناصر حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ چائنیز کمپنیز کا عزم قابل تحسین ہے چینی حکومت اور چینی عوام ہرمشکل گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لئے چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اورچائنیز کمپنیزکے تعاون سے اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی امدادکے لئے سامان جس میں راشن اور ضروری اشیاء شامل ہیں بھیجی گئیں اس موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سیدنجم شاہ اور کونسل جنرل آف چائنہ مسٹر لی بی جیان(Mr. Li Bijian)، ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر احمد چنہ، کمپنیز کے عہدیداران اور میڈیا نمائندگان موجودتھےاس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پورے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہوئیں لیکن اندرونِ سندھ زیادہ متاثر ہوا سندھ پورا ڈوب گیا ہے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے مال مویشی بہہ گئے گھر گر گئے ہیں تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں چیئرمین بلاول بھٹوکی کال پرمختلف ممالک کے وفود نے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید