کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم 377 خصوصی کیمپوں کے ذریعے اب تک کل شناخت شدہ مستحقین میں سے 76 فیصد کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بے نظیر ایمرجنسی کیش اسسٹینس کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 866,455خاندانوں کو 21,661,375,000روپے تقسیم کر چکا ہے۔ بدھ کی شام تک بلوچستان میں 102,460 متاثرہ خاندانوں کو 2,561,500,000 روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 512,667 خاندانوں کو 12,816,925,000 روپے مل چکے ہیں۔ کے پی میں 107,070 خاندانوں کو 2,676,750,000 روپے موصول ہوئے ہیں اور پنجاب میں 144,248 خاندانوں کو 3,606,200,000 روپے ملے ہیں۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس 38 ملین خاندانوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 25000 روپے فی خاندان دیئے جارہے ہیں۔