اسلام آباد (نمائندہ جنگ) لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز پر اہم سماعت آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔ وزیراعظم عدالت کو لاپتہ افراد سے متعلق خصوصی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔ لاپتہ افراد سے متعلق وفاقی حکومت کی پالیسی سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔