اسلام آباد(عاطف شیرازی ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جمع ہونیوالے فنڈز اور اخراجات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھتے ہوئے 6اہم سفارشات پیش کردی ہیں،فلڈ فنڈز میں شفافیت، خود احتسابی اور معلوماتی نظام تک رسائی شامل ہونی چاہئے۔ تمام فلڈ فنڈز پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے تحت خرچ کیے جائیں، جس میں شفافیت اور خوداحتسابی اور معلوماتی نظام تک رسائی شامل ہے۔مانیٹرنگ میں فنڈز اور سامان اور خدمات دونوں کو شامل ہونا چاہیے ۔