اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں ضرورت کے وقت وہ جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ باوقار اور نرم گفتارکلثوم نواز نے ہر کردار کو کمال کے ساتھ نبھایاجس لمحے کوئی ان سے بات کرتا،وہ ان کے پیار سے مغلوب ہو جاتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ضرورت کے وقت وہ جمہوریت اور آئین کیلئے کھڑی ہوئیں۔ انہوں نے دعا کی کہ انکی روح کو سکون ملے۔