کراچی (رپورٹ/رفیق بشیر)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے کہا ہے سیلاب متاثرین کو شہید بے نظیر بھٹوہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر بناکر دیں گے ۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہےجبکہ خیر پور کے اطراف سے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام ہیوی پمپ کے ذریعے جاری ہے ۔نواب علی وسان نے مزیدکہاکہ حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں‘اچانک شدید بارش اورسیلاب کے باعث کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیسے کام شروع کریں‘ سب سے پہلے ہم نے اپنے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا‘اب بحالی کے کام شروع کررہے ہیں۔