• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کچن میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر چار بیکریوں سیل

پشاور ( وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال پر چار بیکریوں کو سیل کر دیا جبکہ ناگمان چوک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیلم ایوبی نے اندرون شہر بازاروں میں مختلف بیکریوں کا معائنہ کیا۔ کچن میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر چار بیکریوں کو سیل کرتے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین نے دلہ زاک روڈ، پجگی روڈ اور پرانی سبزی منڈی کے قریب دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال اور گلے سڑے پھلوں کی موجودگی پر بیشترجوس فروشوں سمیت دیگر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان نے چارسدہ روڈ پر ناگمان کے علاقے میں سڑک کے کنارے تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ کارروائی کے دوران سڑک پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور گرانفروشی، صفائی ناقص صورتحال اور تجاوزات قائم کرنے پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
پشاور سے مزید