سہون(خبرایجنسی ) سیہون کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کشتی تیل ختم ہونے کے باعث بند ہوگئی،کشتی چلانے والی ٹیم کو پانی میں اتر کر کشتی کو دھکا لگانا پڑا، مرادشاہ نے ڈپٹی کمشنر جامشورو پر اظہار برہمی کیا۔
دورہ سہون کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی کشتی لعل باغ کے مقام پر پہنچی تو تیل ختم ہونے پرکشتی بند ہوگئی،اس موقع پرکشتی چلانے والی ٹیم نے پانی میں اتر کر کشتی کو دھکا لگایا اور کچھ دور جانے کے بعد دوسری کشتی لائی گئی جس میں مراد علی شاہ سوار ہوگئے۔