• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت مزید پانچ شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کے نرخ

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے راولپنڈی سمیت مزید پانچ شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کے نرخوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اور خاص طور پر دیہی علاقوں کی غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹ جار ی کر دیئے ہیں جس کے مطابق ٹیکس لاگو ہوگا، ایف بی آر نے راولپنڈی ، اٹک ، ڈی آئی خا ن ، فیصل آباد اور شیخوپورہ کی غیر منقولہ جائیداد کے نرخوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے، راولپنڈی کے جن علاقوں کی غیر منقولہ جائیداد کے ریٹ پر نظر ثانی کی گئی ہے ان میں چکلالہ سکیم تھری میںرہائشی جائیداد کا ریٹ 26لاکھ روپے فی مرلہ سے بڑھا کر 40لاکھ روپے فی مرلہ کر دیاگیا ہے جبکہ کمرشل جائیداد کا ریٹ دو مارچ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہی ڈیڑھ کروڑ روپے فی مرلہ برقرارر کھاگیا ہے، ڈی ایچ اے ویلی کی رہائشی جائیداد کا ریٹ ایک لاکھ 25ہزار روپے فی مرلہ سے بڑھا کر ایک لاکھ 50ہزار روپے فی مرلہ کیا گیا ہے، مندرہ ( گوجر خان ) میں رہائشی جائیداد67500روپے فی مرلہ سے بڑھا کر 2لاکھ 10ہزار روپے مرلہ ، کمرشل جائیدادتین لاکھ 85ہزار روپے سے کم کر کے تین لاکھ 61ہزار روپے فی مرلہ ، جی ٹی روڈ ( گوجر خان) رہائشی جائیدادسات لاکھ 87ہزار500روپے فی مرلہ سے بڑھا کر 16لاکھ روپے فی مرلہ ، کمرشل 39لاکھ52ہزار500روپے سے بڑھا کر 43لاکھ روپے فی مرلہ کر دی گئی ہے ، ماڈل ٹائون ہائوسنگ سکیم گوجرخان میں کمرشل جائیداد 38لاکھ روپے فی مرلہ سےبڑھا کر 42لاکھ 50ہزارروپے ، قاضیاں روڈ حبیب کنیال گوجرخان کی کمرشل جائیداد 30لاکھ روپے فی مرلہ سے کم کر کے 29لاکھ روپے فی مرلہ کر دی گئی ، مال روڈ مری میں کمرشل جائیداد کا ریٹ 55لاکھ روپے سے بڑھا کر 60لاکھ روپے فی مرلہ کر دیا گیا ، نیومری میں رہائشی جائیداد 15لاکھ 75ہزار روپے سے بڑھا کر 20لاکھ روپے فی مرلہ اور کمرشل جائیداد 40لاکھ روپے سے کم کر کے 36لاکھ روپے فی مرلہ ، بنک روڈ مری میں رہائشی جائیداد 29لاکھ 25ہزار وپے فی مرلہ سے 30لاکھ روپے ، کمرشل جائیداد50لاکھ روپے سے بڑھا کر 55لاکھ روپے فی مرلہ کر دی گئی ، بندیان کوٹلی ستیاں رہائشی جائیداد29ہزار روپے فی مرلہ سے کم کر کے 28ہزار روپے فی مرلہ اور کمرشل جائیداد 29لاکھ روپے سے بڑھا کر 30لاکھ 50ہزارر وپے فی مرلہ ، بلاواڑہ بازار کوٹلی ستیاں میں کمرشل جائیداد کے نئی ویلیو ایشن31لاکھ روپے سے کم کر کے 4لاکھ روپے فی مرلہ کر دی گئی ، ایف بی آر نے اٹک کے مختلف تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں غیر منقولہ جائیداد کی نئی ویلیوایش کر دی ان میں فتح جنگ ، جنڈ ، پنڈی گھیب، حسن ابدال اور حضرو شامل ہیں ،ایف بی آر نے 18شہروں کے دیہی علاقوں کی نئی ویلیو ایشن یکم اگست کو کی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید