لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقاریر براہ راست نشر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، شہری شبیر اسماعیل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا نے 2019میں سز ایافتہ ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی تھی تاہم نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہیں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے،عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔