پشاور (وقائع نگار ) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے ماڈل نیبر ہوڈ کونسل انیشی ایٹو پروگرام کا آغاز کر دیا، پانچوں زون میں ایک ایک نیبر ہوڈ کونسل کو خدمات کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے گا، اینشی ایٹو یونیسف اور اسلامک ریلیف کے تعاون سے لی گئی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرحسن ناصر نے قائد آباد میں ماڈل سٹریٹ میں پودا لگاکر اینشی ایٹو کا افتتاح کیا، جنرل منیجر آپریشن ریاض احمد خان، منیجر سی ایل سی محمد اسماعیل خان، دیگر حکام، منتخب نمائندے اورعلاقہ عمائدین بھی اس موقع پرموجود تھے۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل ڈبلیو ایس ایس پی نے چار ماڈل سٹریٹ بنائے تھے اور عوام عملہ سے تعاون کرتے رہے اب پانچ نیبر ہوڈ کونسلوں یوسف آباد زون اے، رشید ٹاؤن زون بی،نوتھیہ قدیم زون سی، راحت آباد زون ڈی اور قائد آباد زون ای کو ماڈل بنایا جارہا ہے پانچوں نیبر ہوڈ کونسلوں میں مجموعی طور 36 ماڈل سٹریٹ بنائے جائیں گے۔انیشی ایٹو میں عوام اور منتخب نمائندے تعاون کر رہے ہیں، ماڈل سٹریٹ اور منتخب یونین کونسلوں کے لوگ مقررہ وقت پر صرف دن میں ایک بار کوڑا کرکٹ نکال رہے ہیں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو رجسٹر کرلیا گیا ہے اور ریکوری کی شرح 90 فیصد تک ہوگئی ہے۔ ماڈل سٹریٹ کے لئے ضروری سامان خریدا گیا ہے سٹریٹس کو کمیونٹی کے تعاون سے پھولوں سے سجایا جارہا ہے۔ ماڈل نیبر ہوڈ کونسلوں سے روزانہ کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا ہر گھر کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی لوگوں کو بلوں کی ادائیگی پر قائل کیا جائے گا، آگاہی کے لئے کمیونٹی سے سیشن منعقد کئے جائیں گیاور خالی جگہوں میں پودے لگائے جائیں گے۔ایک مہینے میں پانچوں نیبر ہوڈ کونسلوں کو ماڈل بنانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔